بلوغ المرام - حدیث 784

كِتَابُ الْبُيُوعِ بَابُ إِحْيَاءِ الْمَوَاتِ صحيح وَعَنْ رَجُلٍ مِنْ الصَّحَابَةِ - رضي الله عنه - قَالَ: غَزَوْتُ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صلى الله عليه وسلم - فَسَمِعْتُهُ يَقُولُ: ((النَّاسُ شُرَكَاءُ فِي ثَلَاثٍ: فِي الْكَلَأِ، وَالْمَاءِ، وَالنَّارِ)). رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَأَبُو دَاوُدَ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.

ترجمہ - حدیث 784

کتاب: خرید و فروخت سے متعلق احکام و مسائل باب: بنجر زمین کو آباد کرنے کا بیان ایک صحابی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے‘ وہ فرماتے ہیں کہ میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ایک غزوے میں شریک تھا کہ میں نے آپ کو فرماتے ہوئے سنا: ’’تین چیزوں میں سب لوگ حصہ دار ہیں: گھاس‘ پانی اور آگ۔‘‘ (احمد اور ابوداود نے اسے روایت کیا ہے اور اس کے راوی ثقہ ہیں۔)
تشریح : یہ حدیث اس بات کی دلیل ہے کہ ان تینوں چیزوں میں سے کوئی چیز کسی بھی انسان کے ساتھ مخصوص نہیں۔ مگر گزشتہ احادیث کی بنا پر امام و سربراہ کی مقرر کی ہوئی چراگاہ کا حکم اس سے مستثنیٰ ہے۔
تخریج : أخرجه أبوداود، البيوع، باب في منع الماء، حديث:3477، وأحمد:5 /364. یہ حدیث اس بات کی دلیل ہے کہ ان تینوں چیزوں میں سے کوئی چیز کسی بھی انسان کے ساتھ مخصوص نہیں۔ مگر گزشتہ احادیث کی بنا پر امام و سربراہ کی مقرر کی ہوئی چراگاہ کا حکم اس سے مستثنیٰ ہے۔