بلوغ المرام - حدیث 780

كِتَابُ الْبُيُوعِ بَابُ إِحْيَاءِ الْمَوَاتِ ضعيف وَعَنْ سَمُرَةَ بْنِ جُنْدُبٍ - رضي الله عنه - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صلى الله عليه وسلم: ((مَنْ أَحَاطَ حَائِطًا عَلَى أَرْضٍ فَهِيَ لَهُ)). رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ، وَصَحَّحَهُ ابْنُ الْجَارُودِ.

ترجمہ - حدیث 780

کتاب: خرید و فروخت سے متعلق احکام و مسائل باب: بنجر زمین کو آباد کرنے کا بیان حضرت سمرہ بن جندب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے‘ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’جس نے کسی (غیر مملوکہ) زمین کے اردگرد دیوار بنا لی‘ وہ زمین اسی کی ملکیت ہو گی۔‘‘ (اسے ابوداود نے روایت کیا ہے اور ابن جارود نے اسے صحیح قرار دیا ہے۔)
تشریح : مذکورہ روایت سنداً ضعیف ہے۔ بنابریں غیر مملوکہ اور لاوارث زمین پر قبضہ کر لینا کافی نہیں بلکہ اسے آباد کیا جائے تو ملکیت ثابت ہو گی جیسا کہ گزشتہ احادیث سے ثابت ہے۔ واللّٰہ أعلم۔
تخریج : أخرجه أبوداود، الخراج، باب في إحياء الموات، حديث:3077.* قتادة عنعن. مذکورہ روایت سنداً ضعیف ہے۔ بنابریں غیر مملوکہ اور لاوارث زمین پر قبضہ کر لینا کافی نہیں بلکہ اسے آباد کیا جائے تو ملکیت ثابت ہو گی جیسا کہ گزشتہ احادیث سے ثابت ہے۔ واللّٰہ أعلم۔