كِتَابُ الْبُيُوعِ بَابُ الْمُسَاقَاةِ وَالْإِجَارَةِ صحيح وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ - رضي الله عنه - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صلى الله عليه وسلم: ((قَالَ اللَّهُ - عز وجل: ثَلَاثَةٌ أَنَا خَصْمُهُمْ يَوْمَ الْقِيَامَةِ: رَجُلٌ أَعْطَى بِي ثُمَّ غَدَرَ، وَرَجُلٌ بَاعَ حُرًّا، فَأَكَلَ ثَمَنَهُ، وَرَجُلٌ اسْتَأْجَرَ أَجِيرًا، فَاسْتَوْفَى مِنْهُ، وَلَمْ يُعْطِهِ أَجْرَهُ)). رَوَاهُ مُسْلِمٌ.
کتاب: خرید و فروخت سے متعلق احکام و مسائل
باب: مساقات اور اجارے کا بیان
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے‘ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’ارشاد باری تعالیٰ ہے کہ میں قیامت کے روز تین آدمیوں کے خلاف مدعی ہوں گا: پہلا آدمی جو میرے نام کا عہد اور ضمانت دے کر بدعہدی کرے۔ دوسرا وہ آدمی جو کسی آزاد آدمی کو فروخت کرے اور اس کی قیمت کھائے۔ تیسرا وہ آدمی جس نے کوئی مزدور رکھا اور اس سے کام تو پورا لیا مگر اس کی مزدوری نہ دی۔‘‘ (اسے مسلم نے روایت کیا ہے۔)
تخریج : أخرجه مسلم: ولم أجده، والبخاري، الإجارة، باب إثم من منع أجر الأجير، حديث:2270، والبيوع، باب إثم من باع حرًا، حديث:2227.