بلوغ المرام - حدیث 77

کِتَابُ الطَّھَارَۃِ بَابُ آَدَابِ قَضَاءِ الْحَاجَةِ ضعيف عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ - رضي الله عنه - قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صلى الله عليه وسلم - إِذَا دَخَلَ الْخَلَاءَ وَضَعَ خَاتَمَهُ. أَخْرَجَهُ الْأَرْبَعَةُ، وَهُوَ مَعْلُولٌ.

ترجمہ - حدیث 77

کتاب: طہارت سے متعلق احکام ومسائل باب: قضائے حاجت کے آداب کا بیان حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب قضائے حاجت کے لیے تشریف لے جاتے تو اپنی انگوٹھی (اپنے دست مبارک سے) اتار کر الگ رکھ دیتے تھے۔ (اسے چاروں نے روایت کیا ہے اور یہ روایت معلول ہے۔)
تشریح : یہ روایت سنداً ضعیف ہے۔ اس کو امام ابوداود نے منکر قرار دیا ہے‘ وہ فرماتے ہیں کہ اس میں ہمام راوی کو وہم ہوا ہے۔ تاہم ادب و احترام کا تقاضا ہے کہ بیت الخلا وغیرہ ناپاک اور گندی جگہوں میں ایسی کوئی چیز لے کر دیدہ ودانستہ داخل نہیں ہونا چاہیے جس پر اللہ تعالیٰ کے اسمائے حسنیٰ یاآیات قرآن مجید وغیرہ لکھی ہوئی ہوں۔
تخریج : أخرجه أبوداود، الطهارة، باب الخاتم يكون فيه ذكر الله تعالى يدخل به الخلاء، حديث:19، وقال: "هذا حديث منكر"، والترمذي، اللباس، حديث: 1746، والنسائي، الزينة، حديث: 5216، وابن ماجه، الطهارة، حديث:303، ابن جريج مدلس وعنعن. یہ روایت سنداً ضعیف ہے۔ اس کو امام ابوداود نے منکر قرار دیا ہے‘ وہ فرماتے ہیں کہ اس میں ہمام راوی کو وہم ہوا ہے۔ تاہم ادب و احترام کا تقاضا ہے کہ بیت الخلا وغیرہ ناپاک اور گندی جگہوں میں ایسی کوئی چیز لے کر دیدہ ودانستہ داخل نہیں ہونا چاہیے جس پر اللہ تعالیٰ کے اسمائے حسنیٰ یاآیات قرآن مجید وغیرہ لکھی ہوئی ہوں۔