بلوغ المرام - حدیث 765

كِتَابُ الْبُيُوعِ بَابُ الْقِرَاضِ ضعيف عَنْ صُهَيْبٍ - رضي الله عنه - أَنَّ النَّبِيَّ - صلى الله عليه وسلم - قَالَ: ((ثَلَاثٌ فِيهِنَّ الْبَرَكَةُ: الْبَيْعُ إِلَى أَجَلٍ، وَالْمُقَارَضَةُ، وَخَلْطُ الْبُرِّ بِالشَّعِيرِ لِلْبَيْتِ، لَا لِلْبَيْعِ)). رَوَاهُ ابْنُ مَاجَهْ بِإِسْنَادٍ ضَعِيفٍ.

ترجمہ - حدیث 765

کتاب: خرید و فروخت سے متعلق احکام و مسائل باب: مضاربت کا بیان حضرت صہیب رضی اللہ عنہ سے مروی ہے‘ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’تین کام بڑے بابرکت ہیں: مدت مقررہ تک بیع‘ مضاربت کرنا اور گندم میں جَو ملانا‘ گھر کے لیے‘ فروخت کرنے کے لیے نہیں۔‘‘ (اسے ابن ماجہ نے ضعیف سند سے روایت کیا ہے۔)
تشریح : راوئ حدیث: [حضرت صہیب رضی اللہ عنہ ] ابویحییٰ صہیب بن سنان رومی۔ اصل میں عربی ہیں۔ نمر بن قاسط بن وائل قبیلہ سے تعلق رکھتے ہیں۔ رومیوں نے انھیں بچپن میں قید کر لیا تھا۔ انھی میں نشوونما پائی‘ اس وجہ سے رومی کہلائے۔ ایک قول یہ ہے کہ جب یہ بڑے ہوئے اور سن ِ شعور کو پہنچے تو ان کے ہاں سے بھاگ کر مکہ میں پہنچ گئے اور عبداللہ بن جدعان کے حلیف بن گئے۔ اور ایک قول یہ بھی ہے کہ بنو کلب نے انھیں رومیوں سے خرید لیا اور انھیں مکہ میں لے آئے اور وہاں عبداللہ بن جدعان نے انھیں خرید لیا۔ مشہور صحابی ہیں۔ قدیم الإسلام ہیں۔ اللہ کی راہ میں انھیں بہت اذیتیں دی گئیں‘ پھر مدینہ کی طرف ہجرت کر گئے اور مدینہ منورہ ہی میں ۳۸ ہجری میں وفات پائی۔
تخریج : أخرجه ابن ماجه، التجارات، باب الشركة والمضاربة، حديث:2289.* عبدالرحيم بن داود "مجهول بالنقل، حديثه غير محفوظ" قاله العقيلي، ونصر مجهول، وصالح مجهول الحال. راوئ حدیث: [حضرت صہیب رضی اللہ عنہ ] ابویحییٰ صہیب بن سنان رومی۔ اصل میں عربی ہیں۔ نمر بن قاسط بن وائل قبیلہ سے تعلق رکھتے ہیں۔ رومیوں نے انھیں بچپن میں قید کر لیا تھا۔ انھی میں نشوونما پائی‘ اس وجہ سے رومی کہلائے۔ ایک قول یہ ہے کہ جب یہ بڑے ہوئے اور سن ِ شعور کو پہنچے تو ان کے ہاں سے بھاگ کر مکہ میں پہنچ گئے اور عبداللہ بن جدعان کے حلیف بن گئے۔ اور ایک قول یہ بھی ہے کہ بنو کلب نے انھیں رومیوں سے خرید لیا اور انھیں مکہ میں لے آئے اور وہاں عبداللہ بن جدعان نے انھیں خرید لیا۔ مشہور صحابی ہیں۔ قدیم الإسلام ہیں۔ اللہ کی راہ میں انھیں بہت اذیتیں دی گئیں‘ پھر مدینہ کی طرف ہجرت کر گئے اور مدینہ منورہ ہی میں ۳۸ ہجری میں وفات پائی۔