بلوغ المرام - حدیث 763

كِتَابُ الْبُيُوعِ بَابُ الشُّفْعَةِ حسن وَعَنْ جَابِرٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صلى الله عليه وسلم: ((الْجَارُ أَحَقُّ بِشُفْعَةِ جَارِهِ، يُنْتَظَرُ بِهَا - وَإِنْ كَانَ غَائِبًا - إِذَا كَانَ طَرِيقُهُمَا وَاحِدًا)). رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالْأَرْبَعَةُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.

ترجمہ - حدیث 763

کتاب: خرید و فروخت سے متعلق احکام و مسائل باب: شفعے کا بیان حضرت جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے‘ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’ہمسایہ اپنے ہمسائے کے شفعے کا زیادہ حقدار ہے۔ اس (ہمسائے) کا انتظار کیا جائے گا اگرچہ وہ غائب ہو بشرطیکہ دونوں کا راستہ ایک ہو۔‘‘ (اسے احمد اور چاروں نے روایت کیا ہے اور اس کے راوی ثقہ ہیں۔)
تخریج : أخرجه أبوداود، البيوع، باب في الشفعة، حديث:3518، والترمذي، الأحكام، حديث:1369، وابن ماجه، الشفعة، حديث:2494، والنسائي، البيوع، حديث:4650، وأحمد:3 /303.