بلوغ المرام - حدیث 759

كِتَابُ الْبُيُوعِ بَابُ الْغَصْبِ صحيح وَعَنْ أَبِي بَكْرَةَ; - رضي الله عنه - أَنَّ النَّبِيَّ - صلى الله عليه وسلم - قَالَ: فِي خُطْبَتِهِ يَوْمَ النَّحْرِ بِمِنًى ((إِنَّ دِمَاءَكُمْ وَأَمْوَالَكُمْ [وَأَعْرَاضَكُمْ] عَلَيْكُمْ حَرَامٌ، كَحُرْمَةِ يَوْمِكُمْ هَذَا، فِي بَلَدِكُمْ هَذَا، فِي شَهْرِكُمْ هَذَا)). مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ

ترجمہ - حدیث 759

کتاب: خرید و فروخت سے متعلق احکام و مسائل باب: غصب کا بیان حضرت ابوبکرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے قربانی کے روز منیٰ میں اپنے خطبے میں فرمایا: ’’بے شک تمھارے خون‘ تمھارے اموال اور تمھاری آبروئیں تم پر اسی طرح حرام ہیں جس طرح تمھارا آج کا یہ دن تمھارے اس شہر اور تمھارے اس مہینے میں حرمت والا ہے۔‘‘ (بخاری و مسلم)
تشریح : مصنف رحمہ اللہ اس حدیث کو اگر بَابُ الْغَصْبِ کے شروع میں بیان کرتے تو بہت خوب ہوتا۔ بہرحال اس مقام پر اسے بیان کرنے سے مقصود یہ ہے کہ مسلمان کا مال غصب کرنا حرام ہے اور اس کی حرمت پر سب متفق ہیں۔
تخریج : أخرجه البخاري، الحج، باب الخطبة أيام منى، حديث:1739، ومسلم، القسامة والمحاربين، باب تغليظ تحريم الدماء والأعراض والأموال، حديث:1679. مصنف رحمہ اللہ اس حدیث کو اگر بَابُ الْغَصْبِ کے شروع میں بیان کرتے تو بہت خوب ہوتا۔ بہرحال اس مقام پر اسے بیان کرنے سے مقصود یہ ہے کہ مسلمان کا مال غصب کرنا حرام ہے اور اس کی حرمت پر سب متفق ہیں۔