بلوغ المرام - حدیث 750

كِتَابُ الْبُيُوعِ بَابُ الْإِقْرَارِ ضعيف عَنْ أَبِي ذَرٍّ - رضي الله عنه - قَالَ: قَالَ لِي رَسُولُ اللَّهِ - صلى الله عليه وسلم: ((قُلِ الْحَقَّ، وَلَوْ كَانَ مُرًّا)). صَحَّحَهُ ابْنُ حِبَّانَ فِي حَدِيثٍ طَوِيلٍ.

ترجمہ - حدیث 750

کتاب: خرید و فروخت سے متعلق احکام و مسائل باب: اقرار کا بیان حضرت ابوذر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے فرمایا: ’’حق کہو‘ خواہ کڑوا ہی کیوں نہ ہو۔‘‘ (اسے ابن حبان نے ایک لمبی حدیث میں روایت کیا اور صحیح کہا ہے۔)
تشریح : مذکورہ روایت تفصیلاً ابن حبان میں ہے جو کہ سنداً ضعیف ہے جیسا کہ ہمارے فاضل محقق نے بھی اس طرف اشارہ کیا ہے‘ البتہ اس حدیث کے بعض حصوں کے شواہد دیگر کتب احادیث میں موجود ہیں جنھیں محققین نے صحیح کہا ہے‘ انھی میں سے مذکورہ روایات میں بیان کردہ حصہ ہے جسے محققین نے صحیح قرار دیا ہے‘ جس سے تصحیح حدیث والی رائے ہی اقرب الی الصواب معلوم ہوتی ہے۔ لہٰذا مذکورہ روایت سنداً ضعیف ہونے کے باوجود دیگر شواہد اور متابعات کی بنا پر قابل عمل اور قابل حجت ہے۔ واللّٰہ أعلم۔ مزید تفصیل کے لیے دیکھیے: (الموسوعۃ الحدیثیۃ مسند الأمام أحمد:۳۵ /۳۲۷‘ ۳۲۸‘ و صحیح الترغیب والترھیب للألباني:۱۲ /۵۸۱‘ رقم:۲۳۲۰) اس حدیث میں حق گوئی کا حکم ہے‘ خواہ کتنے ہی ناگوار حالات سے دوچار ہونا پڑے‘ حق و صداقت کا دامن نہیں چھوڑنا چاہیے۔
تخریج : أخرجه ابن حبان (الموارد)، حديث:94.* إبراهيم بن هشام بن يحي الغساني ضعيف متروك. مذکورہ روایت تفصیلاً ابن حبان میں ہے جو کہ سنداً ضعیف ہے جیسا کہ ہمارے فاضل محقق نے بھی اس طرف اشارہ کیا ہے‘ البتہ اس حدیث کے بعض حصوں کے شواہد دیگر کتب احادیث میں موجود ہیں جنھیں محققین نے صحیح کہا ہے‘ انھی میں سے مذکورہ روایات میں بیان کردہ حصہ ہے جسے محققین نے صحیح قرار دیا ہے‘ جس سے تصحیح حدیث والی رائے ہی اقرب الی الصواب معلوم ہوتی ہے۔ لہٰذا مذکورہ روایت سنداً ضعیف ہونے کے باوجود دیگر شواہد اور متابعات کی بنا پر قابل عمل اور قابل حجت ہے۔ واللّٰہ أعلم۔ مزید تفصیل کے لیے دیکھیے: (الموسوعۃ الحدیثیۃ مسند الأمام أحمد:۳۵ /۳۲۷‘ ۳۲۸‘ و صحیح الترغیب والترھیب للألباني:۱۲ /۵۸۱‘ رقم:۲۳۲۰) اس حدیث میں حق گوئی کا حکم ہے‘ خواہ کتنے ہی ناگوار حالات سے دوچار ہونا پڑے‘ حق و صداقت کا دامن نہیں چھوڑنا چاہیے۔