بلوغ المرام - حدیث 748

كِتَابُ الْبُيُوعِ بَابُ الشَّرِكَةِ وَالْوَكَالَةِ صحيح وَعَنْ جَابِرٍ - رضي الله عنه - أَنَّ النَّبِيَّ - صلى الله عليه وسلم - نَحَرَ ثَلَاثًا وَسِتِّينَ، وَأَمَرَ عَلِيًّا أَنْ يَذْبَحَ الْبَاقِيَ ... الْحَدِيثَ. رَوَاهُ مُسْلِمٌ.

ترجمہ - حدیث 748

کتاب: خرید و فروخت سے متعلق احکام و مسائل باب: شراکت اور وکالت کا بیان حضرت جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے تریسٹھ اونٹ خود ذبح کیے اور حضرت علی رضی اللہ عنہ کو حکم دیا کہ باقی وہ ذبح کریں…الحدیث (مسلم)
تشریح : اس حدیث سے ثابت ہوا کہ قربانی کا جانور ذبح کرنے میں بھی وکیل بنانا جائز ہے جیسا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے حجۃ الوداع کے موقع پر حضرت علی رضی اللہ عنہ کو اپنا وکیل بنایا اور انھوں نے ۳۷ اونٹ ذبح کیے۔
تخریج : أخرجه مسلم، الحج، حديث:1218، تقدم:607. اس حدیث سے ثابت ہوا کہ قربانی کا جانور ذبح کرنے میں بھی وکیل بنانا جائز ہے جیسا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے حجۃ الوداع کے موقع پر حضرت علی رضی اللہ عنہ کو اپنا وکیل بنایا اور انھوں نے ۳۷ اونٹ ذبح کیے۔