كِتَابُ الْبُيُوعِ بَابُ الشَّرِكَةِ وَالْوَكَالَةِ حسن عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ - رضي الله عنه - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صلى الله عليه وسلم: ((قَالَ اللَّهُ: أَنَا ثَالِثُ الشَّرِيكَيْنِ مَا لَمْ يَخُنْ أَحَدُهُمَا صَاحِبَهُ، فَإِذَا خَانَ خَرَجْتُ مِنْ بَيْنِهِمَا)). رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ، وَصَحَّحَهُ الْحَاكِمُ.
کتاب: خرید و فروخت سے متعلق احکام و مسائل
باب: شراکت اور وکالت کا بیان
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے‘ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’اللہ تعالیٰ کا ارشاد گرامی ہے: میں دو شراکت کرنے والوں میں تیسرا ہوتا ہوں جب تک ان میں سے کوئی ایک دوسرے کی خیانت نہ کرے۔ جونہی ان میں سے کوئی ایک خیانت کا مرتکب ہوتا ہے تو میں ان کے درمیان سے نکل جاتا ہوں۔‘‘ (اسے بوداود نے روایت کیا ہے اور حاکم نے صحیح کہا ہے۔)
تخریج : أخرجه أبوداود، البيوع، باب في الشركة، حديث:3383، والحاكم:2 /52.