كِتَابُ الْبُيُوعِ بَابُ الْحَوَالَةِ وَالضَّمَانِ ضعيف وَعَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ جَدِّهِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صلى الله عليه وسلم: ((لَا كَفَالَةَ فِي حَدٍّ)). رَوَاهُ الْبَيْهَقِيُّ بِإِسْنَادٍ ضَعِيفٍ.
کتاب: خرید و فروخت سے متعلق احکام و مسائل
باب: ضمانت اور کفالت کا بیان
حضرت عمرو بن شعیب اپنے والد (شعیب) سے اور وہ اپنے دادا (عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ ) سے بیان کرتے ہیں‘ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’اللہ کی حدود میں ضمانت و ذمہ داری نہیں۔‘‘ (اسے بیہقی نے کمزور سند سے روایت کیا ہے۔)
تشریح :
مذکورہ روایت سنداً ضعیف ہے جیسا کہ ہمارے فاضل محقق نے بھی اس طرف اشارہ کیا ہے‘ لیکن معناً صحیح ہے۔ بنابریں جرائم کا ارتکاب کرنے والے ہی سزا کے حق دار ہوں گے۔ کسی کے جرم کی حد اس کے والد‘ بھائی یا دیگر رشتہ داروں پر جاری نہ ہوگی۔ مزید تفصیل کے لیے دیکھیے: (توضیح الأحکام من بلوغ المرام: ۴ /۵۳۰‘ ۵۳۱)
تخریج :
أخرجه البيهقي:6 /77، وقال : تفرد به بقية عن أبي محمد عمر بن أبي عمر الكلاعي وهو من مشايخ بقية المجهولين ورواياته منكرة.* أبو محمد عمر بن أبي عمر الكلاعي مجهول كما عرفت وبقية عنعن.