بلوغ المرام - حدیث 74

کِتَابُ الطَّھَارَۃِ بَابُ نَوَاقِضِ الْوُضُوءِ ضعيف وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ - رضي الله عنه: أَنَّ النَّبِيَّ - صلى الله عليه وسلم - احْتَجَمَ وَصَلَّى، وَلَمْ يَتَوَضَّأْ. أَخْرَجَهُ الدَّارَقُطْنِيُّ، وَلَيَّنَهُ.

ترجمہ - حدیث 74

کتاب: طہارت سے متعلق احکام ومسائل باب: وضو توڑنے والی چیزوں کا بیان حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے پچھنے لگوائے اور (نیا) وضو کیے بغیر نماز ادا کی۔ (اسے دارقطنی نے روایت کیا ہے اور کمزور کہاہے۔)
تشریح : یہ روایت سنداً ضعیف ہے‘ تا ہم دیگر صحیح احادیث سے یہی ثابت ہوتا ہے کہ بول و براز کے دونوں قدرتی راستوں کے علاوہ بدن سے خون کا نکلنا ناقض وضو نہیں۔ حضرت عبداللہ بن عمر‘ ابن عباس اور دوسرے کئی صحابۂ کرام رضی اللہ عنہم ، اور تابعین عظام کی ایک کثیر جماعت کے علاوہ امام مالک اور امام شافعی رحمہما اللہ کا بھی یہی مذہب ہے۔
تخریج : أخرجه الدار قطني: 1 /151، 152، فيه صالح بن مقاتل وليس بالقوي وأبوه غير معروف، وفيه علة أخرى. یہ روایت سنداً ضعیف ہے‘ تا ہم دیگر صحیح احادیث سے یہی ثابت ہوتا ہے کہ بول و براز کے دونوں قدرتی راستوں کے علاوہ بدن سے خون کا نکلنا ناقض وضو نہیں۔ حضرت عبداللہ بن عمر‘ ابن عباس اور دوسرے کئی صحابۂ کرام رضی اللہ عنہم ، اور تابعین عظام کی ایک کثیر جماعت کے علاوہ امام مالک اور امام شافعی رحمہما اللہ کا بھی یہی مذہب ہے۔