کِتَابُ الطَّھَارَۃِ بَابُ نَوَاقِضِ الْوُضُوءِ صحيح وَعَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا قَالَتْ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صلى الله عليه وسلم - يَذْكُرُ اللَّهَ عَلَى كُلِّ أَحْيَانِهِ. رَوَاهُ مُسْلِمٌ، وَعَلَّقَهُ الْبُخَارِيُّ.
کتاب: طہارت سے متعلق احکام ومسائل
باب: وضو توڑنے والی چیزوں کا بیان
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہر حالت میں اللہ تعالیٰ کا ذکر کرتے تھے۔ (اسے مسلم نے روایت کیا ہے اور بخاری نے تعلیقاً نقل کیا ہے۔)
تشریح :
1. اس کا مطلب یہ ہے کہ جماع اور بول و براز وغیرہ کی حالت میں ذکر سے اجتناب کرنا ہے‘ باقی اوقات میں ذکر کی اجازت ہے۔ 2. احادیث سے ثابت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جنابت کی حالت کے علاوہ قرآن پڑھا کرتے تھے۔ چونکہ زبان پاک ہے‘ اس لیے زبانی ذکر الٰہی ہر وقت کیا جا سکتا ہے۔
تخریج :
أخرج البخاري، تعليقًا، الأذان، باب هل يتتبع المؤذن فاه هاهنا وهاهنا؟...، قبل الحديث: 634، ومسلم، الحيض، باب ذكر الله تعالى في حال الجنابة وغيرها، حديث:373.