كِتَابُ الْبُيُوعِ أَبْوَابُ السَّلَمِ وَالْقَرْضِ، وَالرَّهْنِ. ضعيف وَعَنْهُ رضي الله عنه قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ -صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: ((لَا يَغْلَقُ الرَّهْنُ مِنْ صَاحِبِهِ الَّذِي رَهَنَهُ، لَهُ غُنْمُهُ، وَعَلَيْهِ غُرْمُهُ)). رَوَاهُ الدَّارَقُطْنِيُّ، وَالْحَاكِمُ، وَرِجَالهُ ثِقَاتٌ. إِلَّا أَنَّ الْمَحْفُوظَ عِنْدَ أَبِي دَاوُدَ وَغَيْرِهِ إِرْسَالُهُ.
کتاب: خرید و فروخت سے متعلق احکام و مسائل
باب: بیع سلم‘ قرض اور رہن کا بیان
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے‘ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’مرہونہ (گروی شدہ) چیز اس کے مالک سے روکی اور بند نہیں کی جائے گی۔ اس کا فائدہ بھی اسی کے لیے ہے اور تاوان کا بھی وہی ذمہ دار ہے۔‘‘ (اسے دارقطنی اور حاکم نے روایت کیا ہے‘ اس کے راوی ثقہ ہیں۔ ابوداود وغیرہ کے نزدیک اس کا مرسل ہونا محفوظ ہے۔)
تخریج : أخرجه الدارقطني:3 /32، 33، والحاكم:2 /51، وانظر المراسيل لأبي داود، حديث:164، الزهري مدلس وعنعن.