كِتَابُ الْبُيُوعِ بَابُ الرُّخْصَةِ فِي الْعَرَايَا وَبَيْعِ الْأُصُولِ وَالثِّمَارِ صحيح وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ - رضي الله عنه، أَنَّ النَّبِيَّ - صلى الله عليه وسلم - نَهَى عَنْ بَيْعِ الثِّمَارِ حَتَّى تُزْهَى. قِيلَ: وَمَا زَهْوُهَا؟ قَالَ: ((تَحْمَارُّ وَتَصْفَارُّ)). مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ، وَاللَّفْظُ لِلْبُخَارِيِّ.
کتاب: خرید و فروخت سے متعلق احکام و مسائل
باب: بیع عرایا اور درختوں اور پھلوں کی بیع میں رخصت کا بیان
حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے پھلوں کو پکنے سے پہلے فروخت کرنا ممنوع قرار دیا ہے۔ کہا گیا کہ پکنے سے کیا مراد ہے؟ آپ نے فرمایا: ’’جب وہ سرخ اور زرد رنگ کا ہو جائے۔‘‘ (بخاری و مسلم اور یہ الفاظ بخاری کے ہیں۔)
تخریج : أخرجه البخاري، البيوع، باب بيع الثمار قبل أن يبدو صلاحها، حديث:2195، ومسلم، المساقاة، باب وضع الجوائح، حديث:1555.