كِتَابُ الْبُيُوعِ بَابُ الرُّخْصَةِ فِي الْعَرَايَا وَبَيْعِ الْأُصُولِ وَالثِّمَارِ صحيح وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ -رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا- قَالَ: نَهَى رَسُولُ اللَّهِ - صلى الله عليه وسلم - عَنْ بَيْعِ الثِّمَارِ حَتَّى يَبْدُوَ صَلَاحُهَا، نَهَى الْبَائِعَ وَالْمُبْتَاعَ. مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ. وَفِي رِوَايَةٍ: وَكَانَ إِذَا سُئِلَ عَنْ صَلَاحِهَا؟ قَالَ: ((حَتَّى تَذْهَبَ عَاهَتُهَا)).
کتاب: خرید و فروخت سے متعلق احکام و مسائل
باب: بیع عرایا اور درختوں اور پھلوں کی بیع میں رخصت کا بیان
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے بائع اور خریدار دونوں کو پھلوں کے پکنے سے پہلے خرید و فروخت کرنے سے منع فرمایا ہے۔ (بخاری و مسلم) اور ایک روایت میں ہے کہ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا جاتا کہ پھلوں کے پکنے سے کیا مراد ہے؟ تو آپ فرماتے: ’’جب ان پر آفت اور نقصان کا اندیشہ نہ رہے۔‘‘
تخریج : أخرجه البخاري، البيوع، باب بيع الثمارقبل أن يبدو صلاحها، حديث:2194، ومسلم، البيوع، باب النهي عن بيع الثمار قبل بدو صلاحها، حديث:1534.