بلوغ المرام - حدیث 711

كِتَابُ الْبُيُوعِ بَابُ الرِّبَا ضعيف وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ -رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا-; - أَنَّ النَّبِيَّ - صلى الله عليه وسلم - نَهَى عَنْ بَيْعِ الْكَالِئِ بِالْكَالِئِ، يَعْنِي: الدَّيْنِ بِالدَّيْنِ. رَوَاهُ إِسْحَاقُ، وَالْبَزَّارُ بِإِسْنَادٍ ضَعِيفٍ.

ترجمہ - حدیث 711

کتاب: خرید و فروخت سے متعلق احکام و مسائل باب: سود کا بیان حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ادھار کے بدلے میں ادھار‘ یعنی قرض کے بدلے میں قرض کو فروخت کرنے سے منع فرمایا ہے۔ (اسے اسحاق اور بزار نے ضعیف سند سے روایت کیا ہے۔)
تشریح : 1. مذکورہ روایت باتفاق محققین ضعیف ہے جیسا کہ ہمارے فاضل محقق نے بھی اسے ضعیف قرار دیا ہے۔ شیخ البانی رحمہ اللہ نے بھی اسے ضعیف قرار دیا ہے اور مذکورہ روایت پر بحث کرتے ہوئے امام احمد کا قول نقل کیا ہے کہ مذکورہ مسئلے میں کوئی روایت صحیح نہیں ہے لیکن لوگوں کا اجماع ہے کہ ادھار کی ادھار کے بدلے میں بیع جائز نہیں ہے۔ تفصیل کے لیے دیکھیے: (إرواء الغلیل:۵ /۲۲۰- ۲۲۲‘ رقم:۱۳۸۲) بنابریں روایت میں مذکورہ مسئلہ صحیح اور درست ہے کہ ادھار کی ادھار کے بدلے میں خرید و فروخت منع ہے۔ واللّٰہ أعلم۔ 2. اس کی دو صورتیں ہیں‘ مثلاً: ٭ اسلم نے احمد سے ایک گھڑی پانچ سو روپے میں ایک سال کی مدت پر ادھار خریدی۔ جب سال بھر کی مدت پوری ہوگئی تو اسلم احمد سے کہتا ہے میں رقم کا بندوبست نہیں کر سکا۔ مجھے ازسر نو چھ سوروپے میں‘ یعنی سو روپے زائد پر فروخت کر دے۔ اس طرح گویا اسلم نے احمد کو سو روپیہ مزید مہلت کا دیا ہے۔ ٭ زید نے خالد سے سو روپیہ لینا ہے اور صادق نے خالد سے کوئی کپڑا لینا ہے تو صادق زید سے کہے جو کپڑا میں نے خالد سے لینا ہے وہ میں تیرے پاس سو روپے میں فروخت کرتا ہوں‘ یہ بیع بھی ناجائز ہے۔
تخریج : أخرجه البزار، كشف الأستار:1 /91، 92.* فيه موسى بن عبيدة وهو ضعيف. 1. مذکورہ روایت باتفاق محققین ضعیف ہے جیسا کہ ہمارے فاضل محقق نے بھی اسے ضعیف قرار دیا ہے۔ شیخ البانی رحمہ اللہ نے بھی اسے ضعیف قرار دیا ہے اور مذکورہ روایت پر بحث کرتے ہوئے امام احمد کا قول نقل کیا ہے کہ مذکورہ مسئلے میں کوئی روایت صحیح نہیں ہے لیکن لوگوں کا اجماع ہے کہ ادھار کی ادھار کے بدلے میں بیع جائز نہیں ہے۔ تفصیل کے لیے دیکھیے: (إرواء الغلیل:۵ /۲۲۰- ۲۲۲‘ رقم:۱۳۸۲) بنابریں روایت میں مذکورہ مسئلہ صحیح اور درست ہے کہ ادھار کی ادھار کے بدلے میں خرید و فروخت منع ہے۔ واللّٰہ أعلم۔ 2. اس کی دو صورتیں ہیں‘ مثلاً: ٭ اسلم نے احمد سے ایک گھڑی پانچ سو روپے میں ایک سال کی مدت پر ادھار خریدی۔ جب سال بھر کی مدت پوری ہوگئی تو اسلم احمد سے کہتا ہے میں رقم کا بندوبست نہیں کر سکا۔ مجھے ازسر نو چھ سوروپے میں‘ یعنی سو روپے زائد پر فروخت کر دے۔ اس طرح گویا اسلم نے احمد کو سو روپیہ مزید مہلت کا دیا ہے۔ ٭ زید نے خالد سے سو روپیہ لینا ہے اور صادق نے خالد سے کوئی کپڑا لینا ہے تو صادق زید سے کہے جو کپڑا میں نے خالد سے لینا ہے وہ میں تیرے پاس سو روپے میں فروخت کرتا ہوں‘ یہ بیع بھی ناجائز ہے۔