بلوغ المرام - حدیث 697

كِتَابُ الْبُيُوعِ بَابُ الرِّبَا صحيح وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ - رضي الله عنه - أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صلى الله عليه وسلم - قَالَ: ((لَا تَبِيعُوا الذَّهَبَ بِالذَّهَبِ إِلَّا مِثْلًا بِمِثْلٍ، وَلَا تُشِفُّوا بَعْضَهَا عَلَى بَعْضٍ، وَلَا تَبِيعُوا الْوَرِقَ بِالْوَرِقِ إِلَّا مِثْلًا بِمِثْلٍ، وَلَا تُشِفُّوا بَعْضَهَا عَلَى بَعْضٍ، وَلَا تَبِيعُوا مِنْهَا غَائِبًا بِنَاجِزٍ)). مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ.

ترجمہ - حدیث 697

کتاب: خرید و فروخت سے متعلق احکام و مسائل باب: سود کا بیان حضرت ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے‘ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’سونے کو سونے کے بدلے میں فروخت نہ کرو مگر برابر برابر‘ ایک دوسرے کے وزن میں اضافہ نہ کرو۔ اور چاندی کو چاندی کے بدلے میں فروخت نہ کرو مگر برابر برابر‘ ایک دوسرے کے وزن میں اضافہ نہ کرو۔ اور ان (دونوں) میں ادھار کو نقد کے بدلے میں نہ بیچو۔‘‘ (بخاری و مسلم)
تخریج : أخرجه البخاري، البيوع، باب بيع الفضة بالفضة، حديث:2177، ومسلم، المساقاة، باب الربا، حديث:1584.