بلوغ المرام - حدیث 696

كِتَابُ الْبُيُوعِ بَابُ الرِّبَا صحيح وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ - رضي الله عنه - عَنْ النَّبِيِّ - صلى الله عليه وسلم - قَالَ: ((الرِّبَا ثَلَاثَةٌ وَسَبْعُونَ بَابًا، أَيْسَرُهَا مِثْلُ أَنْ يَنْكِحَ الرَّجُلُ أُمَّهُ، وَإِنَّ أَرْبَى الرِّبَا عِرْضُ الرَّجُلِ الْمُسْلِمِ)) رَوَاهُ ابْنُ مَاجَهْ مُخْتَصَرًا، وَالْحَاكِمُ بِتَمَامِهِ وَصَحَّحَهُ.

ترجمہ - حدیث 696

کتاب: خرید و فروخت سے متعلق احکام و مسائل باب: سود کا بیان حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے بیان کرتے ہیں کہ آپ نے فرمایا: ’’سود کے تہتر درجے ہیں۔ سب سے کم تر درجہ اس گناہ کے مثل ہے کہ کوئی آدمی اپنی ماں کے ساتھ نکاح کرے۔ اور سب سے بڑھ کر سود کسی مسلمان کی آبرو ریزی کرنا ہے۔‘‘ (اسے ابن ماجہ نے مختصراً اور حاکم نے مکمل بیان کیا ہے اور اسے صحیح بھی قرار دیا ہے۔)
تخریج : أخرجه ابن ماجه ، التجارات، باب التغليظ في الربا، حديث:2275، والحاكم:2 /37 وصححه على شرط الشيخين، ووافقه الذهبي.