بلوغ المرام - حدیث 691

كِتَابُ الْبُيُوعِ بَابُ شُرُوطِهِ وَمَا نُهِيَ عَنْهُ مِنْهُ ضعيف عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ - رضي الله عنه - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صلى الله عليه وسلم: ((مَنْ أَقَالَ مُسْلِمًا بَيْعَتَهُ، أَقَالَهُ اللَّهُ عَثْرَتَهُ)). رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ، وَابْنُ مَاجَهْ، وَصَحَّحَهُ ابْنُ حِبَّانَ، وَالْحَاكِمُ.

ترجمہ - حدیث 691

کتاب: خرید و فروخت سے متعلق احکام و مسائل باب: بیع کی شرائط اور اس کی ممنوعہ اقسام کا بیان حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے‘ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’جو فروخت کرنے والا کسی مسلمان سے فروخت شدہ مال واپس کر لے تو اللہ تعالیٰ اس کے گناہ اور لغزشیں معاف فرما دے گا۔‘‘ (اسے ابوداود اور ابن ماجہ نے روایت کیا ہے اور ابن حبان اور حاکم نے صحیح کہا ہے۔)
تشریح : مذکورہ روایت کو ہمارے فاضل محقق نے سنداً ضعیف قرار دیا ہے جبکہ دیگر محققین نے اسے صحیح قرار دیا ہے۔ لہٰذا مذکورہ روایت سنداً ضعیف ہونے کے باوجود دیگر شواہد اور متابعات کی وجہ سے قابل عمل اور قابل حجت ہے۔ واللّٰہ أعلم۔ تفصیل کے لیے دیکھیے: (إرواء الغلیل‘ رقم:۱۳۳۴‘ والموسوعۃ الحدیثیۃ مسند الإمام أحمد: ۱۲ /۴۰۱‘ ۴۰۲)
تخریج : أخرجه أبوداود، البيوع، باب في فضل الإقالة، حديث:3460، وابن ماجه، التجارات، حديث:2199، وابن حبان( الموارد)، حديث:1103، 1104، والحاكم:2 /45. مذکورہ روایت کو ہمارے فاضل محقق نے سنداً ضعیف قرار دیا ہے جبکہ دیگر محققین نے اسے صحیح قرار دیا ہے۔ لہٰذا مذکورہ روایت سنداً ضعیف ہونے کے باوجود دیگر شواہد اور متابعات کی وجہ سے قابل عمل اور قابل حجت ہے۔ واللّٰہ أعلم۔ تفصیل کے لیے دیکھیے: (إرواء الغلیل‘ رقم:۱۳۳۴‘ والموسوعۃ الحدیثیۃ مسند الإمام أحمد: ۱۲ /۴۰۱‘ ۴۰۲)