كِتَابُ الْبُيُوعِ بَابُ شُرُوطِهِ وَمَا نُهِيَ عَنْهُ مِنْهُ حسن وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ -رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا- قَالَ: نَهَى رَسُولُ اللَّهِ - صلى الله عليه وسلم - أَنْ تُبَاعَ ثَمَرَةٌ حَتَّى تُطْعَمَ، وَلَا يُبَاعَ صُوفٌ عَلَى ظَهْرٍ، وَلَا لَبَنٌ فِي ضَرْعٍ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي ((الْأَوْسَطِ)) وَالدَّارَقُطْنِيُّ. وَأَخْرَجَهُ أَبُو دَاوُدَ فِي ((الْمَرَاسِيلِ)) لِعِكْرِمَةَ، وَهُوَ الرَّاجِحُ. وَأَخْرَجَهُ أَيْضًا مَوْقُوفًا عَلَى ابْنِ عَبَّاسٍ بِإِسْنَادٍ قَوِيٍّ، وَرَجَّحَهُ الْبَيْهَقِيُّ.
کتاب: خرید و فروخت سے متعلق احکام و مسائل
باب: بیع کی شرائط اور اس کی ممنوعہ اقسام کا بیان
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے پھلوں کے (پکنے اور) کھانے کے قابل ہونے سے پہلے فروخت کرنے سے منع فرمایا ہے‘ نیز جانوروں کی پشت پر اون اور تھنوں میں دودھ کی فروخت کو منع فرمایا ہے۔ (اس روایت کو طبرانی نے اپنی اوسط میں اور دارقطنی نے روایت کیا ہے۔ اور ابوداود نے عکرمہ کی مراسیل میں بیان کیا اور یہی راجح ہے‘ نیز اسے ابوداود نے ابن عباس رضی اللہ عنہما سے موقوف قوی سند کے ساتھ بھی روایت کیا ہے اور بیہقی نے اسے ترجیح دی ہے۔)
تخریج : أخرجه الطبراني في الأوسط:4 /430، حديث:3720، والدار قطني:14 /3 وسنده حسن، وللحديث شواهد، انظر المراسيل لأبي داود، حديث:183 عن عكرمة، حديث:182 عن ابن عباس وسنده ضعيف فيه أبو إسحاق، عنعن والراوي عنه زهير بن معاويه.