كِتَابُ الْبُيُوعِ بَابُ شُرُوطِهِ وَمَا نُهِيَ عَنْهُ مِنْهُ ضعيف وَعَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ - رضي الله عنه - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صلى الله عليه وسلم: ((لَا تَشْتَرُوا السَّمَكَ فِي الْمَاءِ; فَإِنَّهُ غَرَرٌ)). رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَأَشَارَ إِلَى أَنَّ الصَّوَابَ وَقْفُهُ.
کتاب: خرید و فروخت سے متعلق احکام و مسائل
باب: بیع کی شرائط اور اس کی ممنوعہ اقسام کا بیان
حضرت ابن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے‘ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’پانی میں موجود مچھلی کو نہ خریدو کیونکہ یہ دھوکا ہے۔‘‘ (اسے احمد نے روایت کیا ہے اور اس طرف اشارہ بھی کر دیا ہے کہ اس روایت کا موقوف ہونا قرین صواب ہے۔)
تشریح :
1. اس حدیث کی رو سے پانی میں موجود مچھلی کی خرید و فروخت ممنوع ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ پانی میں صحیح طور پر معلوم ہی نہیں ہو سکتا کہ مچھلیوں کی تعداد و مقدار کتنی ہے‘ کونسی مچھلی ہے‘ عمدہ اور بہترین نسل کی ہے یا کم تر نسل کی‘ جسامت و ضخامت میں بڑی ہے یا چھوٹی‘ مچھلیاں ہیں یا مگرمچھ؟ جب صحیح علم ہی نہیں تو پھر فروخت کس چیز کی؟ نہ فروخت کنندہ کے قبضے میں ہے اور نہ اس کی ذاتی ملکیت‘ اگر ذاتی تالاب وغیرہ بھی ہوں تب بھی مقدار و تعداد اور تعین جنس ناممکن ہے۔ 2. یہ حدیث موقوف ہے‘ نیز ضعیف بھی‘ اس لیے کہ اس کی سند میں یزید بن ابی زیاد ضعیف راوی ہے۔ اور مسیب بن رافع اور عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے مابین ارسال ہے۔ علامہ سندھی رحمہ اللہ اس کی بابت لکھتے ہیں کہ مذکورہ روایت سنداً ضعیف ہے لیکن معناً صحیح ہے۔ اور یہی بات اقرب الی الصواب معلوم ہوتی ہے۔ مزید تفصیل کے لیے دیکھیے: (الموسوعۃ الحدیثیۃ مسند الإمام أحمد: ۶ /۱۹۷. ۱۹۹)
تخریج :
أخرجه أحمد:1 /388، يزيد بن أبي زياد ضعيف وعنعن.