كِتَابُ الْبُيُوعِ بَابُ شُرُوطِهِ وَمَا نُهِيَ عَنْهُ مِنْهُ ضعيف وَعَنِ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ - رضي الله عنه: أَنَّ النَّبِيَّ - صلى الله عليه وسلم - نَهَى عَنْ شِرَاءِ مَا فِي بُطُونِ الْأَنْعَامِ حَتَّى تَضَعَ، وَعَنْ بَيْعِ مَا فِي ضُرُوعِهَا، وَعَنْ شِرَاءِ الْعَبْدِ وَهُوَ آبِقٌ، وَعَنْ شِرَاءِ الْمَغَانِمِ حَتَّى تُقْسَمَ، وَعَنْ شِرَاءِ الصَّدَقَاتِ حَتَّى تُقْبَضَ، وَعَنْ ضَرْبَةِ الْغَائِصِ. رَوَاهُ ابْنُ مَاجَهْ، وَالْبَزَّارُ، وَالدَّارَقُطْنِيُّ بِإِسْنَادٍ ضَعِيفٍ.
کتاب: خرید و فروخت سے متعلق احکام و مسائل
باب: بیع کی شرائط اور اس کی ممنوعہ اقسام کا بیان
حضرت ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے جانوروں کے پیٹ کے بچوں کو ان کی پیدائش سے پہلے خریدنے سے منع فرمایا اور ان کے تھنوں میں (جمع شدہ) دودھ کو خریدنے سے منع فرمایا اور بھاگے ہوئے غلام کو خریدنے سے منع فرمایا اور اموال غنیمت کو تقسیم سے پہلے خریدنے سے منع فرمایا اور صدقات کو قبضے میں لینے سے پہلے خریدنے سے منع فرمایا اور غوطہ لگانے والے کے غوطے (سے حاصل ہونے والی چیز کی پیشگی خریداری) سے منع فرمایا۔ (اسے ابن ماجہ‘ بزار اور دارقطنی نے ضعیف سند سے روایت کیا ہے۔)
تخریج : أخرجه ابن ماجه، التجارات، باب النهي عن شراء ما في بطون الانعام، حديث:2196، والدارقطني:3 /15، والترمذي، السير، حديث:1563، محمد بن إبراهيم الباهلي مجهول وفي شيخه نظر، ولبعض الحديث شواهد عند ابن أبي شيبة:12 /435_437 وغيره.