بلوغ المرام - حدیث 675

كِتَابُ الْبُيُوعِ بَابُ شُرُوطِهِ وَمَا نُهِيَ عَنْهُ مِنْهُ صحيح وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ - رضي الله عنه - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صلى الله عليه وسلم: ((لَا تَلَقَّوا الْجَلَبَ، فَمَنْ تُلُقِّيَ فَاشْتُرِيَ مِنْهُ، فَإِذَا أَتَى سَيِّدُهُ السُّوقَ فَهُوَ بِالْخِيَارِ)). رَوَاهُ مُسْلِمٌ.

ترجمہ - حدیث 675

کتاب: خرید و فروخت سے متعلق احکام و مسائل باب: بیع کی شرائط اور اس کی ممنوعہ اقسام کا بیان حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے‘ وہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’باہر سے شہر میں غلہ لانے والوں کو آگے جا کر نہ ملو۔ جس (تاجر) سے راستے ہی میں ملاقات کر کے اس کا سامان خرید لیا گیا تو منڈی میں پہنچنے کے بعد مال کے مالک (تاجر) کو اختیار ہے (چاہے سودا باقی رکھے یا منسوخ کر دے۔‘‘) (مسلم)
تشریح : 1. اس حدیث میں بھی بے خبر لوگوں سے سستے داموں اشیاء خریدنے کی ممانعت ہے۔ 2.مسلمان کو مسلمان کا خیر خواہ اور ہمدرد و غمگسار ہونا چاہیے۔ اس طرح تو خود غرضی اور مفاد پرستی کو تقویت ملتی ہے کہ اپنا مفاد سامنے رکھا جائے اور بے خبر لوگوں کی بے خبری سے ناجائز فائدہ اٹھایا جائے۔
تخریج : أخرجه مسلم، البيوع، باب تحريم تلقي الجلب، حديث:1519. 1. اس حدیث میں بھی بے خبر لوگوں سے سستے داموں اشیاء خریدنے کی ممانعت ہے۔ 2.مسلمان کو مسلمان کا خیر خواہ اور ہمدرد و غمگسار ہونا چاہیے۔ اس طرح تو خود غرضی اور مفاد پرستی کو تقویت ملتی ہے کہ اپنا مفاد سامنے رکھا جائے اور بے خبر لوگوں کی بے خبری سے ناجائز فائدہ اٹھایا جائے۔