بلوغ المرام - حدیث 669

كِتَابُ الْبُيُوعِ بَابُ شُرُوطِهِ وَمَا نُهِيَ عَنْهُ مِنْهُ حسن وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَ: ابْتَعْتُ زَيْتًا فِي السُّوقِ، فَلَمَّا اسْتَوْجَبْتُهُ لَقِيَنِي رَجُلٌ فَأَعْطَانِي بِهِ رِبْحًا حَسَنًا، فَأَرَدْتُ أَنْ أَضْرِبَ عَلَى يَدِ الرَّجُلِ، فَأَخَذَ رَجُلٌ مِنْ خَلْفِي بِذِرَاعِي، فَالْتَفَتُّ، فَإِذَا هُوَ زَيْدُ بْنُ ثَابِتٍ، فَقَالَ: لَا تَبِعْهُ حَيْثُ ابْتَعْتَهُ حَتَّى تَحُوزَهُ إِلَى رَحْلِكَ; فَإِنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صلى الله عليه وسلم - نَهَى أَنْ تُبَاعَ السِّلَعُ حَيْثُ تُبْتَاعُ، حَتَّى يَحُوزَهَا التُّجَّارُ إِلَى رِحَالِهِمْ. رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَأَبُو دَاوُدَ وَاللَّفْظُ لَهُ، وَصَحَّحَهُ ابْنُ حِبَّانَ وَالْحَاكِمُ.

ترجمہ - حدیث 669

کتاب: خرید و فروخت سے متعلق احکام و مسائل باب: بیع کی شرائط اور اس کی ممنوعہ اقسام کا بیان حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے‘ وہ فرماتے ہیں کہ میں نے بازار سے روغن (زیتون) خریدا۔ جب میرا سودا طے ہوگیا تو مجھے ایک آدمی ملا جس نے مجھے اچھا منافع دینے کی پیش کش کی۔ میں نے اس آدمی سے سودا طے کرنے کا ارادہ کر لیا‘ اتنے میں پیچھے سے کسی نے میرا بازو پکڑ لیا۔ میں نے مڑ کر دیکھا تو وہ حضرت زید بن ثابت رضی اللہ عنہ تھے۔ انھوں نے کہا: جس جگہ سے تم نے اسے خریدا ہے‘ اسی جگہ پر اسے فروخت نہ کرو حتی کہ اسے اٹھا کر اپنے گھر لے جاؤ کیونکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے جہاں سے چیزیں خریدی جائیں وہیں پر فروخت کرنے سے منع فرمایا ہے‘ جب تک کہ تاجر و سوداگر حضرات اس خریدے ہوئے مال و اسباب کو اپنے گھروں میں نہ لے جائیں۔ (اسے احمد اور ابوداود نے روایت کیا ہے اور یہ الفاظ ابوداود کے ہیں‘ نیز ابن حبان اور حاکم نے اسے صحیح کہاہے۔)
تخریج : أخرجه أبوداود، البيوع، باب في بيع الطعام قبل أن يستوفيَ، حديث:3499، وابن حبان (موارد)، حديث:1120، والحاكم:2 /40.