بلوغ المرام - حدیث 654

كِتَابُ الْبُيُوعِ بَابُ شُرُوطِهِ وَمَا نُهِيَ عَنْهُ مِنْهُ صحيح وَعَنْ مَيْمُونَةَ زَوْجِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَرَضِيَ عَنْهَا -; أَنَّ فَأْرَةً وَقَعَتْ فِي سَمْنٍ، فَمَاتَتْ فِيهِ، فَسُئِلَ النَّبِيُّ - صلى الله عليه وسلم - عَنْهَا. فَقَالَ: ((أَلْقُوهَا وَمَا حَوْلَهَا، وَكُلُوهُ)). رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ. وَزَادَ أَحْمَدُ. وَالنَّسَائِيُّ: فِي سَمْنٍ جَامِدٍ.

ترجمہ - حدیث 654

کتاب: خرید و فروخت سے متعلق احکام و مسائل باب: بیع کی شرائط اور اس کی ممنوعہ اقسام کا بیان حضرت میمونہ رضی اللہ عنہا نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی زوجۂ محترمہ سے روایت ہے کہ ایک چوہیا گھی میں گر کر مر گئی۔ اس کے متعلق نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے دریافت کیا گیا تو (جواب میں) آپ نے فرمایا: ’’اسے نکال کر باہر پھینک دو اور اس کے اردگرد کا گھی بھی باہر ڈال دو اور (بقیہ گھی) استعمال کر لو۔‘‘ (بخاری) نسائی اور احمد نے یہ اضافہ نقل کیا ہے: ’’منجمد گھی میں۔‘‘
تخریج :   أخرجه البخاري، الوضوء باب ما يقع من النجاسات في السمن والماء، حديث:235، وأحمد:6 /335، والنسائي، الفرع والعتيرة، حديث:4263.