بلوغ المرام - حدیث 641
كِتَابُ الْحَجِّ بَابُ صِفَةِ الْحَجِّ وَدُخُولِ مَكَّةَ صحيح وَعَنْ أَنَسٍ - رضي الله عنه: أَنَّ النَّبِيَّ - صلى الله عليه وسلم - صَلَّى الظُّهْرَ وَالْعَصْرَ وَالْمَغْرِبَ وَالْعِشَاءَ، ثُمَّ رَقَدَ رَقْدَةً بِالْمُحَصَّبِ، ثُمَّ رَكِبَ إِلَى الْبَيْتِ فَطَافَ بِهِ. رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ.
ترجمہ - حدیث 641
کتاب: حج سے متعلق احکام و مسائل
باب: حج کا طریقہ اور مکہ میں داخل
حضرت انس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے محصب میں ظہر و عصر اور مغرب و عشاء کی نمازیں پڑھیں‘ پھر (وہاں) تھوڑا سا سوگئے۔ پھر (بعدازاں) سوار ہو کر بیت اللہ کی جانب تشریف لے گئے اور اس کا طواف کیا۔ (اسے بخاری نے روایت کیا ہے۔)
تخریج : أخرجه البخاري، الحج، باب من صلى العصريوم النفر بالأبطح، حديث:1763.