بلوغ المرام - حدیث 637

كِتَابُ الْحَجِّ بَابُ صِفَةِ الْحَجِّ وَدُخُولِ مَكَّةَ صحيح وَعَنْ أَبِي بِكْرَةَ - رضي الله عنه - قَالَ: خَطَبَنَا رَسُولُ اللَّهِ - صلى الله عليه وسلم - يَوْمَ النَّحْرِ ... الْحَدِيثَ. مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ.

ترجمہ - حدیث 637

کتاب: حج سے متعلق احکام و مسائل باب: حج کا طریقہ اور مکہ میں داخل حضرت ابوبکرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں قربانی کے روز خطبہ دیا۔ اور ساری حدیث ذکر کی۔ (بخاری و مسلم)
تشریح : حج کے دوران میں نبی ٔاکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے کئی خطبے ثابت ہیں۔ مالکیہ اور احناف کے نزدیک ایک خطاب ساتویں ذی الحجہ کو اور دوسرا عرفہ میں‘۹ تاریخ کو اور تیسرا گیارھویں ذی الحجہ کو ہوگا۔ دسویں ذی الحجہ‘ یعنی قربانی کے دن کے خطاب کو مالکیہ اور حنفیہ خطبہ نہیں کہتے بلکہ صرف چند نصیحتیں کہتے ہیں۔ یہ عید کا خطبہ نہیں کیونکہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز عید تو ادا ہی نہیں فرمائی تھی۔ بعض اسے بھی خطبہ ہی کہتے ہیں۔ اس طرح چار خطبے مسنون ہو جاتے ہیں۔
تخریج : أخرجه البخاري، الحج، باب الخطبة أيام منى، حديث:1741، ومسلم، القسامة، باب تغليظ تحريم الدماء والأعراض والأموال، حديث:1679. حج کے دوران میں نبی ٔاکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے کئی خطبے ثابت ہیں۔ مالکیہ اور احناف کے نزدیک ایک خطاب ساتویں ذی الحجہ کو اور دوسرا عرفہ میں‘۹ تاریخ کو اور تیسرا گیارھویں ذی الحجہ کو ہوگا۔ دسویں ذی الحجہ‘ یعنی قربانی کے دن کے خطاب کو مالکیہ اور حنفیہ خطبہ نہیں کہتے بلکہ صرف چند نصیحتیں کہتے ہیں۔ یہ عید کا خطبہ نہیں کیونکہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز عید تو ادا ہی نہیں فرمائی تھی۔ بعض اسے بھی خطبہ ہی کہتے ہیں۔ اس طرح چار خطبے مسنون ہو جاتے ہیں۔