كِتَابُ الْحَجِّ بَابُ صِفَةِ الْحَجِّ وَدُخُولِ مَكَّةَ ضعيف وَعَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صلى الله عليه وسلم: ((إِذَا رَمَيْتُمْ وَحَلَقْتُمْ فَقَدَ حَلَّ لَكُمْ الطِّيبُ وَكُلُّ شَيْءٍ إِلَّا النِّسَاءَ)). رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَأَبُو دَاوُدَ، وَفِي إِسْنَادِهِ ضَعْفٌ.
کتاب: حج سے متعلق احکام و مسائل
باب: حج کا طریقہ اور مکہ میں داخل
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے‘ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’جب کنکریاں مار لو اور سر کے بال منڈوا لو تو تمھارے لیے بیویوں کے علاوہ خوشبو اور دیگر تمام چیزیں حلال ہوگئیں۔‘‘ (اسے احمد اور ابوداود نے روایت کیا ہے اور اس کی سند میں ضعف ہے۔)
تخریج : أخرجه أحمد:6 /143، وأبوداود، المناسك، حديث:1978، وابن خزيمة، حديث:2937، حجاج بن أرطاه ضعيف مدلس، وللحديث شواهد ضعيفة.