بلوغ المرام - حدیث 632

كِتَابُ الْحَجِّ بَابُ صِفَةِ الْحَجِّ وَدُخُولِ مَكَّةَ صحيح وَعَنْ الْمِسْوَرِ بْنِ مَخْرَمَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صلى الله عليه وسلم - نَحَرَ قَبْلَ أَنْ يَحْلِقَ، وَأَمَرَ أَصْحَابَهُ بِذَلِكَ. رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ.

ترجمہ - حدیث 632

کتاب: حج سے متعلق احکام و مسائل باب: حج کا طریقہ اور مکہ میں داخل حضرت مسور بن مخرمہ رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے خود حجامت کرانے سے پہلے قربانی کی اور اپنے صحابہ کو بھی اس کا حکم دیا۔ (اسے بخاری نے روایت کیا ہے۔)
تشریح : راوئ حدیث: [حضرت مسور بن مخرمہ رضی اللہ عنہما ] مسور کے ’’میم‘‘ کے نیچے کسرہ ’’سین‘‘ ساکن اور ’’واؤ‘‘ پر فتحہ ہے۔مخرمہ میں ’’میم‘‘ پر فتحہ ’’خا‘‘ ساکن اور ’’را‘‘ پر فتحہ ہے۔ زہری قرشی ہیں۔ صاحب فضل لوگوں میں آپ کا شمار ہوتا تھا۔ حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کی شہادت کے بعد مکہ منتقل ہوگئے۔ یزید بن معاویہ نے جب ۶۴ ہجری کے آغاز میں مکے کا محاصرہ کیا تو اس وقت نماز پڑھتے ہوئے انھیں منجنیق کا پتھر آکر لگا اور وہ وفات پاگئے۔
تخریج : أخرجه البخاري، المحصر، باب النحر قبل الحلق في الحصر، حديث:1812. راوئ حدیث: [حضرت مسور بن مخرمہ رضی اللہ عنہما ] مسور کے ’’میم‘‘ کے نیچے کسرہ ’’سین‘‘ ساکن اور ’’واؤ‘‘ پر فتحہ ہے۔مخرمہ میں ’’میم‘‘ پر فتحہ ’’خا‘‘ ساکن اور ’’را‘‘ پر فتحہ ہے۔ زہری قرشی ہیں۔ صاحب فضل لوگوں میں آپ کا شمار ہوتا تھا۔ حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کی شہادت کے بعد مکہ منتقل ہوگئے۔ یزید بن معاویہ نے جب ۶۴ ہجری کے آغاز میں مکے کا محاصرہ کیا تو اس وقت نماز پڑھتے ہوئے انھیں منجنیق کا پتھر آکر لگا اور وہ وفات پاگئے۔