بلوغ المرام - حدیث 631

كِتَابُ الْحَجِّ بَابُ صِفَةِ الْحَجِّ وَدُخُولِ مَكَّةَ صحيح وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرِوِ بْنِ الْعَاصِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صلى الله عليه وسلم - وَقَفَ فِي حَجَّةِ الْوَدَاعِ، فَجَعَلُوا يَسْأَلُونَهُ، فَقَالَ رَجُلٌ: لَمْ أَشْعُرْ، فَحَلَقْتُ قَبْلَ أَنْ أَذْبَحَ. قَالَ: ((اذْبَحْ وَلَا حَرَجَ)) فَجَاءَ آخَرُ، فَقَالَ: لَمْ أَشْعُرْ، فَنَحَرْتُ قَبْلَ أَنْ أَرْمِيَ، قَالَ: ((اِرْمِ وَلَا حَرَجَ)) فَمَا سُئِلَ يَوْمَئِذٍ عَنْ شَيْءٍ قُدِّمَ وَلَا أُخِّرَ إِلَّا قَالَ: ((افْعَلْ وَلَا حَرَجَ)). مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ.

ترجمہ - حدیث 631

کتاب: حج سے متعلق احکام و مسائل باب: حج کا طریقہ اور مکہ میں داخل حضرت عبداللہ بن عمرو بن عاص رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم حجۃ الوداع میں ایک مقام پر کھڑے ہوگئے۔ صحابۂ کرام رضی اللہ عنہم نے آپ سے سوالات کرنے شروع کیے۔ کسی نے کہا: مجھے علم نہیں تھا تو میں نے قربانی سے پہلے حجامت بنوا لی۔ آپ نے اس سے فرمایا: ’’اب قربانی کرلو ‘کوئی حرج نہیں۔‘‘ اور ایک آدمی نے عرض کیا کہ مجھے معلوم نہیں تھا تومیں نے کنکریاں مارنے سے پہلے قربانی کر لی۔ آپ نے اس سے فرمایا: ’’اب کنکریاں مار لے ‘کوئی حرج نہیں۔‘‘ اس روز آپ سے جس عمل کے مقدم و مؤخر کرنے کے متعلق بھی استفسار کیا گیا‘ آپ نے یہی فرمایا: ’’اب کر لو‘ کوئی حرج نہیں۔‘‘ (بخاری و مسلم)
تخریج : أخرجه البخاري، الحج، باب الفتيا على الدابة عند الجمرة، حديث:1738، ومسلم، الحج، باب جواز تقديم الذبح على الرمى....، حديث:1306.