بلوغ المرام - حدیث 608

كِتَابُ الْحَجِّ بَابُ صِفَةِ الْحَجِّ وَدُخُولِ مَكَّةَ ضعيف جداً وَعَنْ خُزَيْمَةَ بْنِ ثَابِتٍ - رضي الله عنه: أَنَّ النَّبِيَّ - صلى الله عليه وسلم - كَانَ إِذَا فَرَغَ مِنْ تَلْبِيَتِهِ فِي حَجٍّ أَوْ عُمْرَةٍ سَأَلَ اللَّهَ رِضْوَانَهُ وَالْجَنَّةَ، وَاسْتَعَاذَ بِرَحْمَتِهِ مِنَ النَّارِ. رَوَاهُ الشَّافِعِيُّ بِإِسْنَادٍ ضَعِيفٍ.

ترجمہ - حدیث 608

کتاب: حج سے متعلق احکام و مسائل باب: حج کا طریقہ اور مکہ میں داخل حضرت خزیمہ بن ثابت رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم جب حج یا عمرے میں تلبیہ‘ یعنی لبیک کہنے سے فارغ ہوتے تو اللہ تعالیٰ سے اس کی رضامندی اور جنت طلب کرتے اور اس کی رحمت کے ساتھ آگ سے پناہ مانگتے۔ (اسے امام شافعی رحمہ اللہ نے ضعیف سند سے روایت کیا ہے۔)
تشریح : راوئ حدیث: [حضرت خزیمہ بن ثابت بن الفاکہ رضی اللہ عنہ ] انصار کے قبیلۂاوس کی خطمی شاخ سے تعلق رکھتے تھے۔ ان کی کنیت ابوعمارہ ہے۔ بدر اور اس کے بعد تمام غزوات میں شریک ہوئے۔ فتح مکہ کے دن خطمی قبیلے کا جھنڈا آپ ہی کے ہاتھ میں تھا۔ جنگ صفین میں حضرت علی رضی اللہ عنہ کے ہمراہ تھے اور اسی موقع پر شہید ہوئے۔
تخریج : أخرجه الشافعي في الأم:2 /157 عن إبراهيم بن محمد الأسلمي عن صالح بن محمد بن زائدة عن عمارة بن خزيمة عن أبيه به. * إبراهيم متروك وشيخه منكر الحديث كما قال البخاري رحمه الله. راوئ حدیث: [حضرت خزیمہ بن ثابت بن الفاکہ رضی اللہ عنہ ] انصار کے قبیلۂاوس کی خطمی شاخ سے تعلق رکھتے تھے۔ ان کی کنیت ابوعمارہ ہے۔ بدر اور اس کے بعد تمام غزوات میں شریک ہوئے۔ فتح مکہ کے دن خطمی قبیلے کا جھنڈا آپ ہی کے ہاتھ میں تھا۔ جنگ صفین میں حضرت علی رضی اللہ عنہ کے ہمراہ تھے اور اسی موقع پر شہید ہوئے۔