بلوغ المرام - حدیث 601

كِتَابُ الْحَجِّ بَابُ الْإِحْرَامِ وَمَا يَتَعَلَّقُ بِهِ صحيح وَعَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صلى الله عليه وسلم: ((خَمْسٌ مِنَ الدَّوَابِّ كُلُّهُنَّ فَاسِقٌ، يُقْتَلْنَ فِي [الْحِلِّ وَ] الْحَرَمِ: الْغُرَابُ، وَالْحِدَأَةُ، وَالْعَقْرَبُ، وَالْفَأْرَةُ، وَالْكَلْبُ الْعَقُورُ)). مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ.

ترجمہ - حدیث 601

کتاب: حج سے متعلق احکام و مسائل باب: احرام اور اس سے متعلقہ امور کا بیان حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے‘ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’پانچ جانور ایسے موذی ہیں کہ انھیں حرم کے اندر اور حرم سے باہر (ہر جگہ) قتل کیا جا سکتا ہے۔ اور وہ ہیں: بچھو‘ چیل‘ کوا‘ چوہا اور کاٹ کھانے والا کتا ۔‘‘ (بخاری و مسلم)
تخریج : أخرجه البخاري، جزاء الصيد، باب ما يقتل المحرم من الدواب، حديث:1829، ومسلم، الحج، باب ما يندب للمحرم وغيره قتله، حديث:1198.