بلوغ المرام - حدیث 598

كِتَابُ الْحَجِّ بَابُ الْإِحْرَامِ وَمَا يَتَعَلَّقُ بِهِ صحيح وَعَنْ عُثْمَانَ بْنِ عَفَّانَ - رضي الله عنه: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صلى الله عليه وسلم - قَالَ: ((لَا يَنْكِحُ الْمُحْرِمُ، وَلَا يُنْكِحُ، وَلَا يَخْطُبُ)). رَوَاهُ مُسْلِمٌ.

ترجمہ - حدیث 598

کتاب: حج سے متعلق احکام و مسائل باب: احرام اور اس سے متعلقہ امور کا بیان حضرت عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ سے مروی ہے‘ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’احرام والا خود اپنا نکاح کرے نہ کسی دوسرے کا اور نہ شادی کا پیغام ہی دے۔‘‘(اسے مسلم نے روایت کیا ہے۔)
تشریح : اس حدیث سے معلوم ہوا کہ احرام کی حالت میں خود نکاح کرنا‘ کسی کا نکاح کرنا‘ کسی کو اپنے لیے یا کسی اور کے لیے شادی کا پیغام دینا ناجائز ہے۔ اور ابن عباس رضی اللہ عنہما سے جو یہ مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت میمونہ رضی اللہ عنہا سے حالت احرام میں نکاح کیا تھا تو یہ محض وہم ہے۔ اور اس وہم کی بنیاد غالباً یہ ہے کہ یہ کام احرام سے فارغ ہوتے ہی ہو گیا تھا۔ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما ویسے بھی اس وقت چھوٹے بچے تھے‘ اس لیے انھوں نے سمجھا کہ یہ نکاح حالت احرام میں ہو گیا تھا‘ نیز حضرت میمونہ رضی اللہ عنہا خود بیان کرتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے مقام سرف میں نکاح کیا تھا اور ہم دونوں حلال تھے۔ دیکھیے: (صحیح مسلم‘ النکاح‘ حدیث:۱۴۱۱) حافظ ابن قیم رحمہ اللہ نے زاد المعاد میں اس پر سیر حاصل بحث کی ہے۔
تخریج : أخرجه مسلم، النكاح، باب تحريم نكاح المحرم، حديث:1409. اس حدیث سے معلوم ہوا کہ احرام کی حالت میں خود نکاح کرنا‘ کسی کا نکاح کرنا‘ کسی کو اپنے لیے یا کسی اور کے لیے شادی کا پیغام دینا ناجائز ہے۔ اور ابن عباس رضی اللہ عنہما سے جو یہ مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت میمونہ رضی اللہ عنہا سے حالت احرام میں نکاح کیا تھا تو یہ محض وہم ہے۔ اور اس وہم کی بنیاد غالباً یہ ہے کہ یہ کام احرام سے فارغ ہوتے ہی ہو گیا تھا۔ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما ویسے بھی اس وقت چھوٹے بچے تھے‘ اس لیے انھوں نے سمجھا کہ یہ نکاح حالت احرام میں ہو گیا تھا‘ نیز حضرت میمونہ رضی اللہ عنہا خود بیان کرتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے مقام سرف میں نکاح کیا تھا اور ہم دونوں حلال تھے۔ دیکھیے: (صحیح مسلم‘ النکاح‘ حدیث:۱۴۱۱) حافظ ابن قیم رحمہ اللہ نے زاد المعاد میں اس پر سیر حاصل بحث کی ہے۔