بلوغ المرام - حدیث 59

کِتَابُ الطَّھَارَۃِ بَابُ الْمَسْحِ عَلَى الْخُفَّيْنِ حسن وَعَنْ عُمَرَ - مَوْقُوفًا - وَ [عَنْ] أَنَسٍ - مَرْفُوعًا: ((إِذَا تَوَضَّأَ أَحَدُكُمْ وَلَبِسَ خُفَّيْهِ فَلْيَمْسَحْ عَلَيْهِمَا، وَلْيُصَلِّ فِيهِمَا، وَلَا يَخْلَعْهُمَا إِنْ شَاءَ إِلَّا مِنْ جَنَابَةٍ)). أَخْرَجَهُ الدَّارَقُطْنِيُّ، وَالْحَاكِمُ وَصَحَّحَهُ.

ترجمہ - حدیث 59

کتاب: طہارت سے متعلق احکام ومسائل باب: موزوں پر مسح کرنے کے احکام ومسائل حضرت عمر رضی اللہ عنہ سے موقوف اور حضرت انس رضی اللہ عنہ سے مرفوع روایت ہے: ’’جب تم میں سے کوئی وضو کرکے موزے پہنے تو ان پر مسح کر لے اور ان کو پہنے ہوئے نماز پڑھ لے۔ اگر چاہے تو ان کو نہ اتارے‘ الا یہ کہ غسل جنابت کی ضرورت پیش آجائے۔‘‘ (اسے دارقطنی اور حاکم نے روایت کیا ہے اور حاکم نے صحیح قرار دیا ہے۔)
تخریج : أخرجه الدار قطني، الطهارة، باب ما جاء في المسح على الخفين من غير توقيت: 1 /203، 204، والحاكم:1 /181، وتعقيه الذهبي، والحديث حسن موقوفًا وأما المرفوع فسنده ضعيف: فيه مقدام بن داود وهو ضعيف، والحديث ليس على عمومه بل خصصه الحديث الآتي.