بلوغ المرام - حدیث 589

كِتَابُ الْحَجِّ بَابُ فَضْلِهِ وَبَيَانِ مَنْ فُرِضَ عَلَيْهِ صحيح وَعَنْهُ قَالَ: خَطَبَنَا رَسُولُ اللَّهِ - صلى الله عليه وسلم - فَقَالَ: ((إِنَّ اللَّهَ كَتَبَ عَلَيْكُمُ الْحَجَّ))، فَقَامَ الْأَقْرَعُ بْنُ حَابِسٍ فَقَالَ: أَفِي كُلِّ عَامٍ يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ قَالَ: ((لَوْ قُلْتُهَا لَوَجَبَتْ، الْحَجُّ مَرَّةٌ، فَمَا زَادَ فَهُوَ تَطَوُّعٌ)). رَوَاهُ الْخَمْسَةُ، غَيْرَ التِّرْمِذِيِّ. وَأَصْلُهُ فِي مُسْلِمٍ مِنْ حَدِيثِ أَبِي هُرَيْرَةَ - رضي الله عنه.

ترجمہ - حدیث 589

کتاب: حج سے متعلق احکام و مسائل باب: حج کی فضیلت و فرضیت کا بیان حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما ہی بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں خطبہ دیا تو فرمایا: ’’بے شک اللہ تعالیٰ نے تم پر حج فرض کیا ہے۔‘‘ چنانچہ حضرت اقرع بن حابس رضی اللہ عنہ کھڑے ہوئے اور انھوں نے عرض کیا: کیا ہر سال‘ اے اللہ کے رسول! (کیا ہر سال حج فرض ہے؟)آپ نے فرمایا: ’’اگر میں ہاں کہہ دیتا تو یہ (ہر سال کے لیے) فرض ہو جاتا۔ حج ایک بار (فرض) ہے۔ اور جو اس سے زائد ہے وہ نفل ہے۔‘‘ (اسے ترمذی کے علاوہ پانچوں نے روایت کیا ہے اور اس کی اصل مسلم میں حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے۔)
تخریج : أخرجه أبوداود، المناسك، باب فرض الحج، حديث:1721، والنسائي، مناسك الحج، حديث:2621، وابن ماجه، المناسك، حديث:2886، وأحمد:1 /371، وأصله في مسلم، الحج، حديث:1337 من حديث أبي هريرة.