بلوغ المرام - حدیث 583

كِتَابُ الْحَجِّ بَابُ فَضْلِهِ وَبَيَانِ مَنْ فُرِضَ عَلَيْهِ صحيح وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا: أَنَّ النَّبِيَّ - صلى الله عليه وسلم - لَقِيَ رَكْبًا بِالرَّوْحَاءِ فَقَالَ: ((مَنِ الْقَوْمُ؟)) قَالُوا: الْمُسْلِمُونَ. فَقَالُوا: مَنْ أَنْتَ؟ قَالَ: ((رَسُولُ اللَّهِ - صلى الله عليه وسلم)) فَرَفَعَتْ إِلَيْهِ امْرَأَةٌ صَبِيًّا. فَقَالَتْ: أَلِهَذَا حَجٌّ؟ قَالَ: ((نَعَمْ، وَلَكِ أَجْرٌ)). رَوَاهُ مُسْلِمٌ.

ترجمہ - حدیث 583

کتاب: حج سے متعلق احکام و مسائل باب: حج کی فضیلت و فرضیت کا بیان حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم مقام روحاء پر کچھ سواروں سے ملے تو آپ نے پوچھا: ’’تم کون ہو؟‘‘ انھوں نے عرض کیاکہ ہم مسلمان ہیں‘ پھر انھوں نے پوچھا کہ آپ کون ہیں؟ تو آپ نے فرمایا: ’’اللہ کا رسول ہوں۔‘‘ پھر ایک عورت اپنے بچے کو اٹھا کر آپ کی خدمت میں لائی اور پوچھا کہ کیا اس پر حج ہے؟ آپ نے فرمایا: ’’ہاں‘ اور اس کا ثواب تجھے ملے گا۔‘‘ (اسے مسلم نے روایت کیا ہے۔)
تشریح : یہ حدیث اس بات کی دلیل ہے کہ نابالغ بچے کا حج درست ہے لیکن یہ فرض حج سے کفایت نہیں کرتا جیسا کہ آگے حدیث میں آرہا ہے۔
تخریج : أخرجه مسلم، الحج، باب صحة حج الصبي وأجرمن حج به، حديث:1336. یہ حدیث اس بات کی دلیل ہے کہ نابالغ بچے کا حج درست ہے لیکن یہ فرض حج سے کفایت نہیں کرتا جیسا کہ آگے حدیث میں آرہا ہے۔