كِتَابُ الْحَجِّ بَابُ فَضْلِهِ وَبَيَانِ مَنْ فُرِضَ عَلَيْهِ ضعيف وَعَنْ أَنَسٍ - رضي الله عنه - قَالَ: قِيلَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، مَا السَّبِيلُ؟ قَالَ: ((الزَّادُ وَالرَّاحِلَةُ)). رَوَاهُ الدَّارَقُطْنِيُّ وَصَحَّحَهُ الْحَاكِمُ، وَالرَّاجِحُ إِرْسَالُهُ. وَأَخْرَجَهُ التِّرْمِذِيُّ مِنْ حَدِيثِ ابْنِ عُمَرَ أَيْضًا، وَفِي إِسْنَادِهِ ضَعْفٌ.
کتاب: حج سے متعلق احکام و مسائل
باب: حج کی فضیلت و فرضیت کا بیان
حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ عرض کیا گیا: اے اللہ کے رسول! ’’سبیل‘‘ سے کیا مراد ہے؟ آپ نے فرمایا: ’’راستے کا خرچ اور سواری۔‘‘ (اسے دارقطنی نے روایت کیا ہے اور حاکم نے صحیح کہا ہے مگر اس کا مرسل ہونا راجح ہے۔ اور اسے ترمذی نے ابن عمر رضی اللہ عنہما کی حدیث سے بھی روایت کیا ہے اور اس کی سند میں ضعف ہے۔)
تخریج : أخرجه الدارقطني:2 /216، والحاكم:1 /442.* قتادة مدلس وقد عنعن، وللحديث شواهد ضعيفة، وحديث ابن عمر أخرجه الترمذي، الحج، حديث:813، وسنده ضعيف جدًا، إبراهيم الخوزي متروك الحديث.