كِتَابُ الْحَجِّ بَابُ فَضْلِهِ وَبَيَانِ مَنْ فُرِضَ عَلَيْهِ صحيح وَعَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا قَالَتْ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ! عَلَى النِّسَاءِ جِهَادٌ? قَالَ: ((نَعَمْ، عَلَيْهِنَّ جِهَادٌ، لَا قِتَالَ فِيهِ: الْحَجُّ، وَالْعُمْرَةُ)). رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَابْنُ مَاجَهْ وَاللَّفْظُ لَهُ، وَإِسْنَادُهُ صَحِيحٌ. وَأَصْلُهُ فِي الصَّحِيحِ.
کتاب: حج سے متعلق احکام و مسائل
باب: حج کی فضیلت و فرضیت کا بیان
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے‘ انھوں نے فرمایا: میں نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! کیا عورتوں پر جہاد ہے؟ آپ نے فرمایا: ’’ہاں‘ ان پر ایسا جہاد ہے جس میں لڑائی وغیرہ نہیں ہوتی۔ وہ حج اور عمرہ ہے۔‘‘ (اسے احمد اور ابن ماجہ نے روایت کیا ہے اور یہ الفاظ ابن ماجہ کے ہیں۔ اس کی سند صحیح ہے اور اس کی اصل بخاری میں ہے۔)
تخریج : أخرجه ابن ماجه، المناسك، باب الحج جهاد النساء، حديث:2901، وأحمد:6 /165، وأصل الحديث عند البخاري، الحج، حديث:1520.