بلوغ المرام - حدیث 577

كِتَابُ الصِّيَامِ بَابُ الِاعْتِكَافِ وَقِيَامِ رَمَضَانَ صحيح وَعَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا قَالَتْ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَرَأَيْتَ إِنْ عَلِمْتُ أَيَّ لَيْلَةٍ لَيْلَةُ الْقَدْرِ، مَا أَقُولُ فِيهَا? قَالَ: ((قُولِي: اللَّهُمَّ إِنَّكَ عَفُوٌّ تُحِبُّ الْعَفْوَ فَاعْفُ عَنِّي)). رَوَاهُ الْخَمْسَةُ، غَيْرَ أَبِي دَاوُدَ، وَصَحَّحَهُ التِّرْمِذِيُّ، وَالْحَاكِمُ.

ترجمہ - حدیث 577

کتاب: روزوں سے متعلق احکام و مسائل باب: اعتکاف اور قیام رمضان کا بیان حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ میں نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! مجھے بتلائیں کہ اگر میں جان لوں کہ شب قدر کون سی ہے تو میں اس میں کیا دعا کروں؟ آپ نے فرمایا: ’’یوں کہنا: [اَللّٰھُمَّ! إِنَّکَ عَفُوٌّ‘ تُحِبُّ الْعَفْوَ‘ فَاعْفُ عَنِّـي]’’اے اللہ! بے شک تو بہت زیادہ معاف کرنے والا ہے‘ تو معاف کرنا پسند کرتا ہے‘ لہٰذا مجھے معاف فرما دے۔‘‘ (اسے ابوداود کے علاوہ پانچوں نے روایت کیا ہے اور ترمذی اور حاکم نے صحیح کہا ہے۔)
تخریج : أخرجه الترمذي، الدعوات، باب 85، حديث:3513 وقال: "حسن صحيح"، وابن ماجه، الدعاء، حديث:3850، وأحمد:6 /171، والحاكم:1 /530، والنسائي في الكبرٰى، حديث:872 وغيره.