كِتَابُ الصِّيَامِ بَابُ الِاعْتِكَافِ وَقِيَامِ رَمَضَانَ حسن وَعَنْ مُعَاوِيَةَ بْنَ أَبِي سُفْيَانَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا، عَنِ النَّبِيِّ - صلى الله عليه وسلم - قَالَ فِي لَيْلَةِ الْقَدْرِ: ((لَيْلَةُ سَبْعٍ وَعِشْرِينَ)). رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ، وَالرَّاجِحُ وَقْفُهُ. وَقَدِ اخْتُلِفَ فِي تَعْيِينِهَا عَلَى أَرْبَعِينَ قَوْلًا أَوْرَدْتُهَا فِي ((فَتْحِ الْبَارِي)).
کتاب: روزوں سے متعلق احکام و مسائل
باب: اعتکاف اور قیام رمضان کا بیان
حضرت معاویہ بن ابو سفیان رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ نبی ٔاکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے شب قدر کے بارے میں فرمایا: ’’یہ ستائیس کی رات ہے۔‘‘ (اسے ابوداود نے روایت کیا ہے اور اس حدیث کا موقوف ہونا زیادہ راجح ہے۔) حافظ ابن حجر رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ شب قدر کی تعیین میں اختلاف کیا گیا ہے اور اس بارے میں چالیس اقوال ہیں جنھیں میں نے فتح الباری میں نقل کیاہے۔
تخریج : أخرجه أبوداود، الصلاة، باب من قال سبع وعشرون، حديث:1386.