كِتَابُ الصِّيَامِ بَابُ الِاعْتِكَافِ وَقِيَامِ رَمَضَانَ صحيح وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا: أَنَّ رِجَالًا مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ - صلى الله عليه وسلم - أُرُوا لَيْلَةَ الْقَدْرِ فِي الْمَنَامِ، فِي السَّبْعِ الْأَوَاخِرِ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صلى الله عليه وسلم - ((أَرَى رُؤْيَاكُمْ قَدْ تَوَاطَأَتْ فِي السَّبْعِ الْأَوَاخِرِ، فَمَنْ كَانَ مُتَحَرِّيَهَا فَلْيَتَحَرَّهَا فِي السَّبْعِ الْأَوَاخِرِ)). مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ.
کتاب: روزوں سے متعلق احکام و مسائل
باب: اعتکاف اور قیام رمضان کا بیان
حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے کچھ صحابہ کو آخری سات راتوں میں شب قدر دکھائی گئی تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’میری رائے یہ ہے کہ تمھارے خواب اس پر موافق ہیں کہ وہ آخری سات راتوں میں ہے۔ پس اگر کوئی شخص اسے تلاش کرنا چاہے تو وہ اسے آخری سات راتوں میں تلاش کرے۔‘‘ (بخاری و مسلم)
تخریج : أخرجه البخاري، فضل ليلة القدر، باب التماس ليلة القدر في السبع الأواخر، حديث:2015، ومسلم، الصيام، باب فضل ليلة القدر....، حديث:1165.