كِتَابُ الصِّيَامِ بَابُ الِاعْتِكَافِ وَقِيَامِ رَمَضَانَ ضعيف وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا; أَنَّ النَّبِيَّ - صلى الله عليه وسلم - قَالَ: ((لَيْسَ عَلَى الْمُعْتَكِفِ صِيَامٌ إِلَّا أَنْ يَجْعَلَهُ عَلَى نَفْسِهِ)). رَوَاهُ الدَّارَقُطْنِيُّ وَالْحَاكِمُ، وَالرَّاجِحُ وَقْفُهُ أَيْضًا.
کتاب: روزوں سے متعلق احکام و مسائل
باب: اعتکاف اور قیام رمضان کا بیان
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے‘ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’اعتکاف کرنے والے پر روزہ نہیں الا یہ کہ وہ اسے اپنے آپ پر مقرر کر لے۔‘‘ (اسے دارقطنی اور حاکم نے روایت کیا ہے اور اس کا بھی موقوف ہونا ہی راجح ہے۔)
تشریح :
مذکورہ روایت میں ہے کہ اعتکاف کرنے والے کے لیے روزہ رکھنا شرط نہیں‘ اس سے مراد نذر کا اعتکاف ہے جو رمضان کے علاوہ ہو کیونکہ رمضان میں تو روزہ ویسے ہی فرض ہے‘ لہٰذا رمضان میں اعتکاف کے لیے روزہ شرط ہے۔ واللّٰہ أعلم۔
تخریج :
أخرجه الدارقطني: 2 /199، والحاكم:1 /439 وهو شاذ، انظر السنن الكبرٰى اللبيهقي:4 /319، والموقوف هو الصحيح.