كِتَابُ الصِّيَامِ بَابُ الِاعْتِكَافِ وَقِيَامِ رَمَضَانَ صحيح وَعَنْهَا قَالَتْ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا: إِنْ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صلى الله عليه وسلم - لَيُدْخِلُ عَلَيَّ رَأْسَهُ - وَهُوَ فِي الْمَسْجِدِ - فَأُرَجِّلُهُ، وَكَانَ لَا يَدْخُلُ الْبَيْتَ إِلَّا لِحَاجَةٍ، إِذَا كَانَ مُعْتَكِفًا. مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ، وَاللَّفْظُ لِلْبُخَارِيِّ.
کتاب: روزوں سے متعلق احکام و مسائل
باب: اعتکاف اور قیام رمضان کا بیان
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا ہی سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم بحالت اعتکاف مسجد سے اپنا سر مبارک میرے آگے کر دیتے‘ میں آپ کو کنگھی کر دیتی تھی۔ اور جب آپ اعتکاف میں ہوتے تو گھر میں بلاضرورت تشریف نہ لاتے۔ (بخاری و مسلم- یہ الفاظ بخاری کے ہیں۔)
تخریج : أخرجه البخاري، الاعتكاف، باب لا يدخل البيت إلا لحاجة، حديث:2029، ومسلم، الحيض، باب جوازغسل الحائض رأس زوجها وترجيله، حديث:297.