بلوغ المرام - حدیث 570

كِتَابُ الصِّيَامِ بَابُ الِاعْتِكَافِ وَقِيَامِ رَمَضَانَ صحيح وَعَنْهَا رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا: أَنَّ النَّبِيَّ - صلى الله عليه وسلم - كَانَ يَعْتَكِفُ الْعَشْرَ الْأَوَاخِرَ مِنْ رَمَضَانَ، حَتَّى [ص:202] تَوَفَّاهُ اللَّهُ، ثُمَّ اعْتَكَفَ أَزْوَاجُهُ مِنْ بَعْدِهِ. مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ.

ترجمہ - حدیث 570

کتاب: روزوں سے متعلق احکام و مسائل باب: اعتکاف اور قیام رمضان کا بیان حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا ہی سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم وفات پانے تک رمضان کے آخری عشرے کا اعتکاف کرتے رہے‘ پھر آپ کے بعد آپ کی بیویوں نے اعتکاف کیا۔ (بخاری و مسلم)
تشریح : یہ اس بات کی دلیل ہے کہ اعتکاف سنت ہے۔ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیشہ اس کا اہتمام کیا اور آپ کے بعد ازواج مطہرات بھی اس کا اہتمام کرتی تھیں۔ (سبل السلام)
تخریج : أخرجه البخاري، الاعتكاف، باب اعتكاف النساء، حديث:2033، ومسلم، الاعتكاف، باب متى يدخل من أراد الاعتكاف في معتكفه، حديث:1173. یہ اس بات کی دلیل ہے کہ اعتکاف سنت ہے۔ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیشہ اس کا اہتمام کیا اور آپ کے بعد ازواج مطہرات بھی اس کا اہتمام کرتی تھیں۔ (سبل السلام)