بلوغ المرام - حدیث 57

کِتَابُ الطَّھَارَۃِ بَابُ الْمَسْحِ عَلَى الْخُفَّيْنِ صحيح وَعَنْ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ - رضي الله عنه - قَالَ: جَعَلَ النَّبِيُّ - صلى الله عليه وسلم - ثَلَاثَةَ أَيَّامٍ وَلَيَالِيَهُنَّ لِلْمُسَافِرِ، وَيَوْمًا وَلَيْلَةً لِلْمُقِيمِ. يَعْنِي: فِي الْمَسْحِ عَلَى الْخُفَّيْنِ. أَخْرَجَهُ مُسْلِمٌ.

ترجمہ - حدیث 57

کتاب: طہارت سے متعلق احکام ومسائل باب: موزوں پر مسح کرنے کے احکام ومسائل حضرت علی رضی اللہ عنہ سے منقول ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے مسافر کے لیے موزوں پر مسح کے لیے تین دن اورتین راتیں اور مقیم کے لیے ایک دن رات مدت مقرر فرمائی ہے۔ (اسے مسلم نے روایت کیا ہے۔)
تخریج : أخرجه مسلم ، الطهارة، باب التوقيت في المسح علي الخفين، حديث: 276.