بلوغ المرام - حدیث 559

كِتَابُ الصِّيَامِ بَابُ صَوْمُ التَّطَوُّعِ وَمَا نُهِيَ عَنْ صَوْمِهِ صحيح وَعَنْ نُبَيْشَةَ الْهُذَلِيِّ - رضي الله عنه - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صلى الله عليه وسلم: ((أَيَّامُ التَّشْرِيقِ أَيَّامُ أَكْلٍ وَشُرْبٍ، وَذِكْرٍ لِلَّهِ - عز وجل)). رَوَاهُ مُسْلِمٌ.

ترجمہ - حدیث 559

کتاب: روزوں سے متعلق احکام و مسائل باب: نفلی روزوں اوران دنوں کا بیان جن میں روزہ رکھنامنع کیا گیا ہے حضرت نُبیشہ ہذلی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے‘ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’تشریق کے دن کھانے‘ پینے اور اللہ تعالیٰ کے ذکر کے دن ہیں۔‘‘ (اسے مسلم نے روایت کیا ہے۔)
تشریح : راوئ حدیث: [حضرت نبیشہ رضی اللہ عنہ ] تصغیر کے ساتھ ہے۔ نام و نسب یوں ہے: نبیشۃ بن عبداللّٰہ بن عمرو بن عتاب الھذلي۔ ھذلي کی ’’ہا‘‘ پر ضمہ اور ’’ذال‘‘ پر فتحہ ہے۔ مشہور صحابی ہیں اور ان سے گیارہ احادیث مروی ہیں۔ بصرہ میں سکونت اختیار کر لی تھی اور انھیں نُبَیْشَۃُ الْخَیْر کہا جاتا تھا۔
تخریج : أخرجه مسلم، الصيام، باب تحريم صوم أيام التشريق....، حديث:1141. راوئ حدیث: [حضرت نبیشہ رضی اللہ عنہ ] تصغیر کے ساتھ ہے۔ نام و نسب یوں ہے: نبیشۃ بن عبداللّٰہ بن عمرو بن عتاب الھذلي۔ ھذلي کی ’’ہا‘‘ پر ضمہ اور ’’ذال‘‘ پر فتحہ ہے۔ مشہور صحابی ہیں اور ان سے گیارہ احادیث مروی ہیں۔ بصرہ میں سکونت اختیار کر لی تھی اور انھیں نُبَیْشَۃُ الْخَیْر کہا جاتا تھا۔