بلوغ المرام - حدیث 558
كِتَابُ الصِّيَامِ بَابُ صَوْمُ التَّطَوُّعِ وَمَا نُهِيَ عَنْ صَوْمِهِ صحيح وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ - رضي الله عنه: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صلى الله عليه وسلم - نَهَى عَنْ صِيَامِ يَوْمَيْنِ: يَوْمِ الْفِطْرِ، وَيَوْمِ النَّحْرِ. مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ.
ترجمہ - حدیث 558
کتاب: روزوں سے متعلق احکام و مسائل
باب: نفلی روزوں اوران دنوں کا بیان جن میں روزہ رکھنامنع کیا گیا ہے
حضرت ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے دو دن کا روزہ رکھنے سے منع فرمایا: عیدالفطر کے دن کا اور قربانی کے دن کا ۔ (بخاری و مسلم)
تخریج : أخرجه البخاري، الصوم، باب صوم يوم النحر، حديث:1995، ومسلم، الصيام، باب النهي عن صوم يوم الفطرويوم الأضحى، حديث:827- (2673).