كِتَابُ الصِّيَامِ بًابُ الصِّيَامِ صحيح وَعَنْ شَدَّادِ بْنِ أَوْسٍ - رضي الله عنه: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صلى الله عليه وسلم - أَتَى عَلَى رَجُلٍ بِالْبَقِيعِ وَهُوَ يَحْتَجِمُ فِي رَمَضَانَ. فَقَالَ: ((أَفْطَرَ الْحَاجِمُ [وَالْمَحْجُومُ])). رَوَاهُ الْخَمْسَةُ إِلَّا التِّرْمِذِيَّ، وَصَحَّحَهُ أَحْمَدُ، وَابْنُ خُزَيْمَةَ، وَابْنُ حِبَّانَ.
کتاب: روزوں سے متعلق احکام و مسائل
باب: روزوں سے متعلق احکام و مسائل
حضرت شداد بن اوس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم بقیع میں ایک ایسے شخص کے پاس تشریف لائے جو رمضان میں پچھنے لگوا رہا تھا۔ (اسے دیکھ کر) آپ نے فرمایا: ’’سینگی (پچھنے) لگانے والے اور لگوانے والے دونوں کا روزہ ٹوٹ گیا۔‘‘ (اسے ترمذی کے سوا پانچوں نے روایت کیا ہے اور احمد‘ ابن خزیمہ اور ابن حبان نے صحیح قرار دیا ہے۔)
تشریح :
راوئ حدیث: [حضرت شداد بن اوس رضی اللہ عنہ ] ابویعلی نجاری‘ انصاری مدنی۔ انصار میں سے ہونے کی وجہ سے انصاری مدنی کہلائے۔ حضرت حسان بن ثابت رضی اللہ عنہ کے بھتیجے تھے۔ علم و حلم کے مالک تھے۔ ۵۸ ہجری میں ۷۵ برس کی عمر پا کر شام میں وفات پائی۔
تخریج :
أخرجه أبوداود، الصوم، باب في الصائم يحتجم، حديث:2369، وابن ماجه، الصيام، حديث:1681، والنسائي في الكبرٰى، حديث:3141، وأحمد:4 /124، وابن خزيمة:3 /226، 227، حديث:1963، وابن حبان(الإحسان):5 /219، حديث:3526.