بلوغ المرام - حدیث 539

كِتَابُ الصِّيَامِ بًابُ الصِّيَامِ صحيح وَعَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا قَالَتْ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صلى الله عليه وسلم - يُقَبِّلُ وَهُوَ صَائِمٌ، وَيُبَاشِرُ وَهُوَ صَائِمٌ، وَلَكِنَّهُ أَمْلَكُكُمْ لِإِرْبِهِ. مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ، وَاللَّفْظُ لِمُسْلِمٍ. وَزَادَ فِي رِوَايَةٍ: فِي رَمَضَانَ.

ترجمہ - حدیث 539

کتاب: روزوں سے متعلق احکام و مسائل باب: روزوں سے متعلق احکام و مسائل حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم روزے کی حالت میں اپنی بیوی کو بوسہ دیتے تھے اور معانقہ وغیرہ بھی کر لیتے تھے لیکن آپ تمھاری نسبت اپنے جذبات پر خوب ضبط رکھنے والے تھے۔ (بخاری و مسلم۔ یہ الفاظ مسلم کے ہیں۔) اور ایک روایت میں اتنااضافہ ہے کہ (آپ یہ دونوں فعل) رمضان میں کرتے تھے۔
تخریج : أخرجه البخاري، الصوم، باب القبلة للصائم، حديث:1928، ومسلم، الصيام، باب بيان أن القبلة في الصوم ليست محرمة، حديث:1106.